قومی کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے پینک بٹن دبانے کی ضرورت نہیں ہے،ورلڈکپ کے اگلے میچز پر فوکس ہے۔
بھارتی شہر احمد آباد میں ورلڈ کپ میچ میں پاکستانی ٹیم کی بھارت کے ہاتھوں شکست پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مکی آرتھر نے کہا کہ آج کا میچ آئی سی سی ایونٹ کا حصہ نہیں لگا،یہ میچ بھارتی بورڈ کی باہمی سیریز جیتا میچ لگا۔
یہ بھی پڑھیں:۔ورلڈ کپ کا بڑا مقابلہ: بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرادیا
انہوں نے کہا کہ میں نے اسٹیڈیم میں کہیں دل دل پاکستان نہیں سنا،ہم اس وکٹ پر اچھا کرسکتے تھے،مگر نہ کرسکے،احمد آباد:کھلاڑی ہر میچ میں اچھا کھیلنے اورجیتنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
مکی آرتھر نے کہا کہ پریشان ہونے ضرورت نہیں ہے، ورلڈکپ کے اگلے میچز پر فوکس ہے، اگلا میچ آسٹریلیا سے ہے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ کے ہائی وولٹیج مقابلے میں بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دی، میزبان ٹیم نے 192 رنز کا ہدف 31 ویں اوور میں 3 وکٹوں پر پورا کرلیا۔