ایف بی آر ٹرانسفارمیشن پلان پر عمل درآمد کیلئے آرڈیننس کا مسودہ تیار کر لیا گیاہے ، جو کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کی منظوری کے بعد جاری ہو گا ۔
چیئرمین ایف بی آر نے سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کو بتایا لپ نان فائلرز اور ٹیکس چوروں کیخلاف گھیرا مزید تنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ اسمگلنگ روکنے کیلئے کریک ڈاؤن کے اختیارات صوبائی حکومتوں کو دینے کی تجویز دی گئی ہے ۔ فیصل واوڈا نے انکشاف کیا ایف بی آر زندہ لوگوں کے نام رجسٹرڈ موبائل فون سمز بلاک کرتا ہے، متوفی لوگوں کے نام جاری سمز نہیں ۔