سوئی ناردرن گیس نے بڑاکریک ڈاؤن کیا جس میںپنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد میں 687گیس کنکشن منقطع،583انڈر بلنگ کیسزاندراج کئے گئے اور1کروڑ 29لاکھ سے زائدکے جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی نےلاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 18 گھریلو کنکشن کمپریسر کے استعمال پر 7 کنکشن منقطع کیے گئے اور24انڈر بلنگ کیسز کا اندراج کیے گئے،1.6ملین کی رقم بھی بک کی گئی۔بہاولپور میں ریجنل ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 538کنکشن منقطع اور347انڈر بلنگ کیسز پروسیس کئے گئے اور 5.0ملین بھی بک کی گئی۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 07کنکشن منقطع کئے گئےمردان میں ٹیم نے کارروائی کے دوران گیس کے غیر قانونی استعمال پر03کنکشن منقطع اور0.02ملین کی رقم بھی بک کی گئی۔
شیخو پورہ میں گیس کے غیر قانونی استعمال اور میٹر سے چھیڑ چھاڑ پر 17جبکہ 50انڈر بلنگ کیسز اندراج کیے گئے اور 30لاکھ سے زائد کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔سیالکوٹ میں گیس چوری کی وجہ سے0.42 ملین کے جرمانے عائد کیے گئے۔
ساہیوال میں گیس کے غیرقانونی استعمال پر 4کنکشن منقطع کیے گئے۔سر گو دھا میں کمپریسر کے استعمال پر 1کنکشن منقطع کیا گیا۔ ملتان میں ریجنل ٹیم نے غیر قانونی استعمال پر 9گیس کنکشن منقطع کرنے کے علاوہ 05انڈر بلنگ کیسز پروسیس کیے اور 3کمپریسر کے استعمال پر منقطع کیا۔ جبکہ0.04 ملین کی رقم بھی بک کی گئی۔
سوئی ناردرن گیس نے پشاور اور کرک میں میٹر سے چھیڑ چھاڑاورگیس کے براہ راست استعمال پر غیر قانونی 67کنکشن منقطع کئے گئے14انڈر بلنگ کیسزاندراج کیے گئے۔ گیس چوری کے خلاف FIR بھی درج کی گئی اور 1.8 ملین کے جرمانے عائد کیے گئے۔
گوجر انوالہ میں ریجنل ٹیم نے کارروائی کرتے ہوے غیر قانونی استعمال پر 2جبکہ کمپریسرکے استعمال پر 4کنکشن منقطع کیے اور 66انڈر بلنگ کیسزاندراج/پروسیس کیے گئے،0.42ملین کی رقم بک کی گئی۔
فیصل آباد میں ریجنل ٹیم نے کریک ڈاؤن کے دوران میٹر سے چھیڑچھاڑ پر05جبکہ58انڈر بلنگ کیسز پروسیس ہوئے۔ اور ٹیم نے کاروائی کے دوران انڈر بلنگ کیسز میں 50 ہزار سے زائد کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔گجرات میں گیس ٹیم کی کاروائی میں 1 میٹر کمپریسر کے استعمال پر منقطع جبکہ 50 ہزار کے جرمانے بھی عائد کئے گئے۔
خیال رہے کہ مسلسل سوئی نادرن گیس کمپنی کی طرف سے غیر قانونی طو رپرگیس استعمال کرنے والوں کیخلاف دائر تنگ کیا جا رہا ہے۔ گیس چوری کریک ڈاؤن میں کل پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد سے 208گیس کنکشن منقطع کئے گئے تھے اور1586انڈر بلنگ کیسزاندراج/پروسیس کئے گئے اور2 کروڑ 16لاکھ سے زائدکے جرمانے عائد کئے گئے تھے۔