مولانافضل الرحمان کاکہنا ہے کہ آئینی ترمیم کےمسودےپرپیپلزپارٹی اورجےیوآئی کااتفاق ہوگیا ہے، پی ٹی آئی رہنماؤں سےبھی ملاقات کروں گا۔
کراچی میں بلاول ہاؤس میں جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی )کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔
جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو اور ان کی ٹیم کے ساتھ سنجیدہ گفتگوہوئی ہے، پی ٹی آئی کوبھی متفق کرنےکی کوشش کریں گے،آئینی مسودے پر اتفاق رائے کیلئےبلاول بھٹو کےشکرگزارہیں،ہم نے بھی ایسے ہی بال سفید نہیں کیے،جواب وہی ہے جو بلاول بھٹونے دیا۔
جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم نےپہلےمسودےکومستردکیا،آج بھی مستردکرتاہوں اورکل بھی کریں گے،پیپلزپارٹی کےساتھ ملاقاتوں میں جوباتیں ہوئیں ان سےقریب قریب مسودہ بنایاگیا ہے،ہم نےجمہوریت اورجمہوری اداروں کوطاقتوربناناہے،آج ہمیں سنجیدہ کےساتھ ساری چیزوں کوسوچناہوگا۔
مولانافضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کو مضبوط بنانا ہے، کسی کے ہاتھوں میں استعمال نہیں ہونا، پارلیمنٹ اورآئین کےساتھ کھڑے ہونا ہے،آئینی ترمیم کا پہلا مسودہ قابل قبول نہیں،ہماری تجاویزپراتفاق رائےبنتاہےتو ہم خوش ہیں،ہم نےحکومت کےساتھ اپنےمسودےکاخاکہ رکھاتھا،آئینی ترمیم ملک کی ضرورت ہے۔
جے یو آئی کے سربرا ہ کا مزید کہنا تھا کہ آئین سےملک،پارلیمنٹ کوکمزورکرنےوالی چیزوں کونکالنےمیں کامیاب ہوئےتوخوش آئند ہوگا،کل نواز شریف سے ملاقات کرنی ہے،پی ٹی آئی سے بھی ملاقات کروں گا،پی ٹی آئی کوبھی متفق کرنے کی کوشش کریں گے،آج سنجیدہ گفتگو ہوٸی ہے بلاول کا شکرگزار ہوں۔
چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی میڈیا سے گفتگو
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی )کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مزید اتفاق رائے پیدا کرنے کی ضرورت ہے، امیدہےجوبل پاس ہوگاوہ ہمارےاتفاق سےہی ہوگا،آج کےاتفاق سے پاکستان کے مختلف مسائل حل ہونگے،امید ہے ہم سب اپنےسیاسی مفادکےبجاٸےملک کے مفادمیں فیصلےلیں۔
چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کا مشترکہ پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ ہمیں بھی دعوت دی گئی ہے ،آج جواتفاق ہوا ہے اسے کوشش کریں گےآگےبڑھائیں،اس اتفاق کو ن لیگ کے ساتھ بھی بنائیں گے،یہ اتفاق صرف چند جماعتوں تک محدود نہیں ہوگا،پی ٹی آئی اوردیگراپوزیشن جماعتوں کوبھی شامل کریں گے۔
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی )کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ اگر یہ اتفاق ہوتا ہے تو اس سے بہتری آئےگی، دعاگو ہوں اس مشن میں مولانا صاحب کامیاب ہوں،ہمارا اس میں کوٸی ذاتی فائدہ نہیں ہے ،اس کامقصد آئین سازی کرنا ہے اور مسائل حل نکالنا ہے۔