حماس نے اسرائیل سے حراست میں لی گئی خاتون اور دو بچوں کو رہا کردیا، خاتون کی بچوں کے ساتھ سرحد پار جاتے ہوئے ویڈیو بھی جاری کی گئی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بدھ کی شام حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے ایک ویڈیو کلپ جاری کیا، جس میں ایک اسرائیلی خاتون اور اس کے ساتھ دو بچوں کو غزہ کی پٹی میں کئی دنوں تک حراست میں رکھنے کے بعد رہا کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
اس کلپ کے ساتھ ساتھ تصویر میں اسرائیلی خاتون کو دو بچوں کے ساتھ غزہ کی پٹی اور اسرائیل کو الگ کرنیوالی باڑ کو عبور کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، جس کے ساتھ القسام بریگیڈ کے بندوق بردار بھی وہاں تک آئے تھے۔
لقطات تظهر لحظة إطلاق سراح أسيرة إسرائيلية وطفليها كانت حركة حــ.مــ.اس قد أسرتهم في اليوم الأول من عملية #طوفان_الأقصى #فلسطين #غزة #قطاع_غزة #طوفان_الأقصى #هنا_المملكة pic.twitter.com/rOv3kz4Llt
— قناة المملكة (@AlMamlakaTV) October 11, 2023
حماس کی جاری ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں بچوں نے نیلے رنگ کی شرٹس پہن رکھی ہیں۔
انہیں القسام بریگیڈ کے 3 جنگجو سرحد پر چھوڑ کر واپس ہو رہے ہیں تاہم القسام کی طرف سے یہ واضح نہیں کیا گیا کہ یہ ویڈیو کب شوٹ کی گئی تھی۔
رپورٹ کے مطابق خاتون اور دونوں بچوں کو کبوتز ہولیت کے علاقے میں رہا کیا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی نیوز ویب سائٹ "مافزاک لائف" نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی خاتون کا نام ایویتال الجیم تھا ان کے ساتھ رہا کئے گئے بچے ان کی دوست دوست کے ہیں جن کی عمریں 6 ماہ اور 4 سال ہیں۔
ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ بچوں کی حقیقی ماں اب بھی غزہ میں حماس کی زیرحراست ہیں اور ان کا نام عدی وائٹل کبلون ہے۔