سال 2024 کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی ڈیڈ لائن میں صرف 4 دن باقی رہ گئے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی ڈیڈ لائن میں صرف 4 دن باقی رہ گئے ہیں اور اب تک ٹیکس ریٹرن فائل کرنے والوں کی تعداد 25 لاکھ 85 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔
ایف بی آر کے مطابق 30 ستمبر تک انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ متوقع ہے اور ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی۔
اعدادو شمار کے مطابق ٹیکس ائیر 2023 میں 60 لاکھ 86 ہزار 209 افراد نے ریٹرن فائل کیے تھے۔
یکم جولائی 2023 سے اب تک 8 لاکھ 44 ہزار 777 نئے افراد نے رجسٹریشن کرائی۔