سپریم کورٹ نے پی بی 36 قلات میں الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے ضیاء لانگو کی اپیل مسترد کردی ۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے الیکشن ٹریبونل کے پی بی 36 کے 7 پولنگ سٹیشنز میں ری پولنگ کے فیصلے کیخلاف ضیاء لانگو کی اپیل پر سماعت کی ، عدالت نے پی بی 36 قلات میں ضیاء لانگو کی اپیل مسترد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کی جانب سے کیئے گئے جرامنے کی رقم ایدھی فاونڈیشن کو دینے کا حکم دیدیا ہے ۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ریکارڈ مطابق آپکومواقع فراہم کیے گئے 4 مرتبہ 50 ہزار اور ایک بار ایک لاکھ کاجرمانہ کیا گیا، وکیل شاہ خاور نے کہا کہ الیکشن ٹریبونل میں 13 سماعتیں ہوئیں صرف دوسماعتوں پر میرا موکل پیش نہیں ہوسکا،ہمیں ایک موقع دیا جائے اور ہمارا موقف سنا جائے ۔
عدالت نے استدعا مسترد کرتے ہوئے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کو برقرار رکھا ۔
یاد رہے کہ الیکشن ٹریبونل نے23 ستمبرکو7 پولنگ اسٹیشنز پر ری پولنگ کا حکم دےرکھا ہے ۔