لاہور میں بدھ کو شٹر ڈاؤن رکھنے کی تجویز پر کمشنر لاہور اور سی سی پی او کی تاجروں کے ساتھ اہم نشست ہوئی، تاجروں نے بدھ کو مارکیٹیں بند رکھنے کی تجویز پر آمادگی کا اظہار کردیا۔
لاہور انتظامیہ نے اسموگ کے باعث بدھ کو مارکیٹیں بند رکھنے کی تجویز دی ہے، جس پر سی سی پی او لاہور اور کمشنر لاہور نے تاجروں سے ملاقات کی۔
لاہور انتظامیہ کی اپیل پر تاجر تنظیموں نے مارکیٹیں بدھ کو بند رکھنے کی حمایت کردی۔
کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کا کہنا ہے کہ لاہور میں 2 ماہ کیلئے بدھ کو چھٹی کی تجویز زیر غور ہے، تمام مارکیٹیں، تعلیمی ادارے، ہوٹلز، سرکاری و نجی ادارے بند رکھنے کی بھی تجویز ہے۔
انہوں نے کہا کہ منگل سے جمعرات اسموگ انڈیکس زیادہ ہوتا ہے، بدھ کو شہر میں ٹریفک زیرو ہوگی، اسکول انتظامیہ ورک فرام ہوم کرے گی، تجاویز پر عملدرآمد کا حتمی فیصلہ پنجاب حکومت کرے گی۔