فلسطین کی مزاحتمی تحریک حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ تیسرے روز بھی جاری ہے، جس کے نتیجے میں اب تک ایک ہزار اسرائیلی ہلاک جبکہ 650 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
یاد رہے کہ حماس کی جانب سے اسرائیل کے خلاف ہفتے کے روز ’’آپریشن الاقصیٰ فلڈ‘‘ شروع کیا گیا تھا اور محض 20 منٹ کے دورانیہ میں 5000 جبکہ چند گھنٹوں میں 7 ہزار سے زائد راکٹ اسرائیل کی جانب فائر کئے گئے تھے۔
تازہ اطلاعات کے مطابق حماس کے اسرائیلی علاقوں پر حملوں میں ایک ہزار سے زائد یہودی ہلاک اور ڈھائی ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیل میں مرنے والوں کی تعداد سے بھی زیادہ ہوسکتی ہے، مرنے والوں میں 70 سے زائد فوجی بھی ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کی بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 650 تک پہنچ گئی جبکہ تین ہزار سے زائد افراد زخمی بھی ہیں۔
لبنانی ٹی وی کے مطابق لبنان کی سرحد پر بھی حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان شدید شیلنگ اور فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ لبنان کی سرحد پر مزید فوجی تعینات کردیئے گئے، اسرائیلی حماس کے حملوں کا شدت سے جواب دے گا، غزہ پر حملوں سے مشرق وسطیٰ تبدیل ہوجائے گا۔
حماس کے القسام بریگیڈ کے کا کہنا ہے کہ اسرائیلی کے ایک حملے کے جواب میں ایک یرغمالی کو گولی ماریں گے، جس کی ویڈیو بھی جاری کی جائے گی۔
امریکی انتظامیہ نے کہا ہے کہ بحری بیڑہ اسرائیلی بندرگاہ کی طرف روانہ ہوگیا ہے۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اسرائیل نے غزہ کی مکمل ناکہ بندی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے پانی، بجلی اور راستے بند کردیئے ہیں۔
اسرائیل کے وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے غزہ کی پٹی کے ’مکمل محاصرے‘ کا اعلان کیا ہے جس کے تحت وہاں کھانے، ایندھن، بجلی اور پانی کی سپلائی روکی جائے گی۔
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ کے ایک لاکھ 20 ہزار لوگ بے گھر ہوگئے ہیں اور اکثر لوگ اسکولوں کی عمارتوں میں پناہ لینے کی کوشش کر رہے ہیں۔
سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کا بڑا بیان
سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطینی شہریوں کو نشانہ بنانے سے گریز کرے، غزہ کا محاصر فوری طور پر ختم کیا جائے، اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے لیکن غزہ پر حملے افسوسناک ہیں، جنگ کو مزید پھیلنے سے روکا جائے۔
قطر کی وزارت خارجہ نے ثالثی اور مذاکرات کی تصدیق کر دی ہے
قطر کی وزارت خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ وہ حماس اور اسرائیلی حکام کے درمیان ثالثی کی کوشش کر رہا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے ایک ترجمان نے کہا کہ ’قیدیوں کے ممکنہ تبادلے سمیت مذاکرات ہفتے کی رات سے جاری ہیں اور مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں۔
وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری کا کہنا ہے کہ ہماری ترجیحات خونریزی کو ختم کرنا، قیدیوں کو رہا کروانا اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ تنازعہ پر قابو پایا جائے اور علاقائی سطح پر اس کے بُرے اثرات سے بھی بچا جائے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے حماس کے ترجمان حسام بدران نے کہا ہے کہ ’وہ جنگ کے دوران قیدیوں کے تبادلے کیلئے مذاکرات کیلئے تیار نہیں ہیں۔
حماس کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے اسرائیلی آرمی اور پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد کو یرغمال بھی بنا رکھا ہے جبکہ لڑائی کے دوران اسرائیلی فوج کے اعلیٰ افسران بھی مارے گئے ہیں جن کی تصدیق اسرائیلی ڈیفنس فورسز ( آئی ڈی ایف ) کی جانب سے بھی کی گئی ہے۔
اسرائیلی وزارت صحت
اسرائیلی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق لڑائی کے دوران اب تک 2243 افراد زخمی ہوئے جو کہ اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق وزارت صحت کے بیان میں کہا گیا کہ زخمیوں میں سے 22 کی حالت تشویشناک ہے اور 345 شدید زخمی ہیں۔
اسرائیلی فوج
حماس کے ساتھ جھڑپوں میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 73 ہوچکی ہے جس کی تصدیق اسرائیلی آرمی کی جانب سے کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں۔ایران کی اسرائیل پر ہونے والے حملے میں ملوث ہونے کی تردید
اسرائیلی فوج کے مطابق ہلاک ہونے والے فوجیوں کے اہل خانہ کہ ان کی ہلاکت کی اطلاع کر دی گئی ہے۔
میوزک فیسٹول
اسرائیلی ریسکیو سروس ’ زکا ‘ کے مطابق ٹیکنو میوزک فیسٹول میں شریک 260 افراد بھی حماس کے حملوں میں مارے گئے جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے اور ہلاکتوں میں مزید اضافے کی توقع ہے۔
فلسطینی وزارت صحت
فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی میں صہیونی فوج کے ہاتھوں اب تک 510 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں 78 بچے بھی شامل ہیں جبکہ 2750 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔مصر نے اسرائیل کے لئے اپنا فلائٹ آپریشن معطل کردیا
صہیونی فوج کے حملوں میں پورے 8 خاندان ( 54 افراد ) بھی شہید ہونے والوں میں شامل ہیں۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فضائی حملوں میں غزہ میں ایک اور مسجد بھی شہید ہوگئی۔
Israeli fighter jets attack a mosque with missiles in the Shati' refugee camp in Gaza City, reducing it to rubble.#GazaUnderAttack pic.twitter.com/V0XAcNwHWs
— Quds News Network (@QudsNen) October 9, 2023
غزہ کی مکمل ناکہ بندی کا اعلان
اسرائیل نے خوراک اور ایندھن پر پابندی سمیت غزہ کی مکمل ناکہ بندی کا اعلان کیا ہے۔
اسرائیلی وزیر دفاع نے پیر کو کہا کہ غزہ پر مکمل محاصرے کے ایک حصے کے طور پر حکام بجلی کاٹ دیں گے اور خوراک اور ایندھن کی ترسیل کو بھی روکیں گے۔
اقوام متحدہ
اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی ہمدردی کے امور کے مطابق اسرائیلی گولہ باری کے دوران غزہ میں اب تک ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔
اسرائیلی گولہ باری کے دوران محصور علاقے میں اب 120,000 سے زیادہ افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔
سلامتی کونسل
فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا بند کمرہ ہنگامی اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں۔ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی پر سلامتی کونسل کا اجلاس بے نتیجہ ختم
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں امریکا نے کونسل کے 15 ارکان سے حماس کی شدید مذمت کا مطالبہ کیا تاہم کئی اراکین کی جانب سے مذمت نہیں کی گئی۔
یو این آر ڈبلیو اے
اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین ان نیئر ایسٹ ( یو این آر ڈبلیو اے ) کا کہنا ہے کہ غزہ میں حفاظت کی تلاش میں اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونے والے لوگوں کی تعداد راتوں رات تقریباً 74000 تک بڑھ گئی ہے۔
🔺Today an @UNRWA school sheltering displaced families in the📍#GazaStrip was directly hit
— UNRWA (@UNRWA) October 8, 2023
🔺Over 70,000 displaced people in 64 @UNRWA shelters - numbers likely to increase as heavy shelling and airstrikes continue
Latest Update ⬇️ https://t.co/46SdNCdtFS pic.twitter.com/NngVLqbm9x
ایجنسی کی جانب سے کہا گیا کہ بے گھر افراد اب تک 64 پناہ گاہوں میں موجود ہیں جن کی تعداد میں اضافے کا امکان ہے۔