ایف آئی اے نے ملک کے تین بڑے شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے دس ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
رپورٹس کے مطابق اسلام آباد میں آن لائن جنسی ہراسگی اورمالی دھوکادہی میں ملوث 4 ملزمان گرفتارکر لیا گیا ہے۔گرفتارملزمان میں محمدجمشید، محسن رضا،محمد حفیظ اورسوہان شاہ شامل ہیں۔
ملزم محمدحفیظ اورسوہان شاہ نےقابل اعتراض تصاویراورویڈیوزفیس بک پروائرل کیں ملزمان نےقابل اعتراض موادکےحوالےسےمتاثرہ خاتون سے پیسے بھی وصول کئےتھے۔
ملزم محمد جمشید اورمحسن رضا نےشکایت کنندہ کادوست ظاہرکرکےلاکھوں روپےبٹورےملزمان نے من گھڑت کہانیوں کا احوال بتاتے ہوئےمذکورہ رقم ہتھیائی تھی۔ ملزمان کو اسلام آباد اور راولپنڈی کےمختلف علاقوں سےگرفتار کیا گیاہے۔
ایف آئی اے نے گجرانوالہ زون میں بھی بڑی کارروائی کرتے ہوئے لیبیا میں پاکستانی کواغواء کرنیوالے گینگ کا سرغنہ گرفتارکیاگیا۔گرفتاری کیلئے کارروائی گجرات میں کی گئی۔
ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزم نے شہری کی بازیابی کیلئے7 لاکھ روپے وصول کئےمتاثرہ شہری کو کچھ ماہ قبل لیبیا میں انسانی سمگلروں نے اغواء کیا تھا۔ملزم انسانی سمگلروں کا سہولت کار ہے۔ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغازکردیا گیا ہے۔
دوسری جانب ا یف آئی اے امیگریشن کراچی نےدومختلف کارروائیوں میں خاتون سمیت تین ملزمان کوگرفتار کرلیا ہے ملزم عبداللہ انتہائی مطلوب افراد کی لسٹ میں شامل تھا۔
ایف آئی اے امیگریشن کراچی نے ائیروپورٹ پردومختلف کارروائیاں کرتے ہوئے پنجاب پولیس کومطلوب ملزم کوکراچی ائرپورٹ سےگرفتار کرلیا۔
ملزم عبداللہ احمد کا نام انتہائی مطلوب افراد کی لسٹ میں شامل تھاملزم عمرہ ادائیگی کےبہانےکراچی ائیرپورٹ سے فرار ہونا چاہتا تھا
دوسری کارروائی میں خاتون سمیت 2افغان مسافرکوگرفتار کیا گیا ہے۔ ونوں مسافر افغان پاسپورٹ پرپاکستان پہنچےتھےمسافروں کی جانب سےپیش کئےگئےافغان پاسپورٹس جعلی نکلے۔
واضح رہے کہ ایف آئی اے کی ٹیمیں تمام زون میں متحرک ہیں ۔ اور ایک ماہ سے مسلسل کارروائیاں کر رہی ہے۔