تاریخ میں پہلی بار قیدیوں کیلئے جیل میں یوٹیلٹی اسٹور کھل گیا، کوٹ لکھپت جیل میں اسٹور کا افتتاح کردیا گیا۔ قیدی یوٹیلٹی اسٹورز سے معیاری اشیائے ضروریہ سستے داموں خرید سکیں گے۔
پنجاب حکومت اور یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے درمیان صوبے کی جیلوں میں یوٹیلٹی اسٹورز کے قیام کا معاہدہ ہوگیا۔
تاریخ میں پہلی بار قیدیوں کیلئے کوٹ لکھپت جیل میں یوٹیلٹی اسٹور کھل گیا، جہاں سے قیدی معیاری اشیائے ضروریہ سستے داموں خرید سکیں گے۔ پنجاب حکومت اور یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے درمیان دیگر جیلوں میں یوٹیلٹی اسٹورز کے قیام کیلئے معاہدہ بھی ہوگیا۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی یوٹیلٹی اسٹور کے دورے کیلئے کوٹ لکھپت جیل پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی تمام جیلوں میں یوٹیلٹی اسٹورز قائم کئے جائیں گے، قیدی اپنی ضرورت کی اشیاء مناسب داموں خرید سکیں گے۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبہ بھر کی دیگر جیلوں میں 30 روز کے اندر یوٹیلٹی اسٹور ز کے قیام کی ہدایت کردی۔
اس موقع پر محسن نقوی نے قیدیوں سے ملاقات کیلئے آنیوالے عزیز و اقارب سے بھی ملاقات کی، انہوں نے جیل حکام کو ملاقاتیوں کیلئے سہولتیں بہتر بنانے کی ہدایت بھی کی۔
نگران وزیراعلیٰ نے پنجاب کی جیلوں میں ٹرائل اور سزا مکمل کرنیوالے دیگر صوبوں کے قیدیوں کو واپس بھجوانے کا بھی حکم دیدیا۔