دو قومی نظریے کے پیش نظر ایک طویل جہدوجہد کے بعد 14 اگست کو برصغیر کی تقسیم کی بعد پاکستان وجود میں آیا ، آزادی کی جنگ میں بہت سی قیمتی جانیں قربان ہوئیں.
بھارت نے آزادی کے بعد ایک نئی اسلامی مملکت کو ناکام کرنے کی تمام تر کوششیں کیں ، ہجرت کے دوران انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے مسلمانوں پر کیے گئے مظالم کی کئی داستانیں موجود ہیں ، دہلی سے ہجرت کرنے والے عادل صلاح الدین نے وطن عزیز کی ضرورت اور ہندوؤں کا مسلمانوں سے رویہ بیان کیا۔
عادل صلاح الدین کا کہنا تھا کہ ہندوؤں کا رویہ مسلمانوں کے ساتھ بہت الگ تھا، ہندو مسلمان ساتھ نہیں رہ سکتے تھے کیوں کہ دونوں الگ قومیں تھیں، جب تحریک پاکستان شروع ہوئی تو ہمیں تب ہی محسوس ہوگیا کہ ہمیں الگ ملک کی ضرورت ہے، عادل صلاح الدین
مسلمانوں کے لیے ایسے حالات پیدا ہوگئے تھے کہ ان کو اپنا ملک بنانا پڑا، مسلمانوں کے لیے ایک الگ ریاست کے خواب کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں جن لوگوں نے کردار ادا کیا ان کو قوم خراج تحسین پیش کرتی ہے۔