پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل شکیل کی اہلیہ لبنہ شکیل نے معذوری کے باوجود زندگی کے مشکل ترین لمحات پر مضمون لکھ کر معذور افراد کی حوصلہ افزائی کی ۔
تفصیلات کے مطابق لبنہ شکیل نے اپنے مضمون سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں نے حال ہی میں ایک آرٹیکل لکھا جس کا عنوان "زندگی کی حقیقت" ہے، میرے آرٹیکل لکھنے کا مقصد لوگوں کو انسپائر اور انکی حوصلہ افزائی کرنا ہے، میں نے یہ مضمون ان افراد کے لئے لکھا جو مسائل کے تحت زندگی سے تھک چکے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ اب زندگی میں کچھ اچھا نہیں ہو سکتا
لبنہ شکیل کا کہناتھا کہ میں ان لوگوں کے لئے مثال بننا چاہتی ہوں جو زندگی میں کسی معذوری کا شکار ہیں، میرا ماننا ہے کہ اگر اللّٰہ سے لگاؤ اور تعلق مضبوط ہو تو ہر مشکل آسان ہو جاتی ہے، یہ حادثہ میرے لیے چیلنجنگ مگر سبق آموز تھا اور مجھے مزید اللّٰہ کے قریب کر دیا، میرے شوہر نے اس حادثے کے بعد مجھے اور بچوں کو سنبھالا اور ہمارا بہت خیال رکھا۔
ان کا کہناتھا کہ میں اللّٰہ کا شکر ادا کرتی ہوں کہ اللہ نے میرے لیے آسانیاں پیدا کیں۔ لیفٹیننٹ کرنل شکیل کی اہلیہ لبنہ شکیل کی متاثر کن زندگی ان لوگوں کے لئے مشعل راہ ہے جو معذوری کے تحت اپنی زندگی سے تنگ آ چکے ہیں۔