وزارت خزانہ کی جانب سے ماہانہ اکنامک اپ ڈیٹ آوٹ لک رپورٹ جاری کردی گئی۔
آئی ایم ایف کےساتھ 7ارب ڈالر کے نئےقرض معاہدےسےملکی معیشت مزیدمستحکم ہونےکا امکان ہے،وزارت خزانہ نےمہنگائی کی شرح جلددس فیصد سےنیچے آنےکادعوی کردیا۔
ماہانہ اکنامک اپ ڈیٹ آوٹ لک رپورٹ کےمطابق کرنٹ اکاؤنٹ خسارےمیں کمی، ایکسچینج ریٹ مستحکم جبکہ برآمدات اورترسیلات زرمیں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ٹریکٹرزکی فروخت بڑھی تاہم بلند پالیسی ریٹ اوردرآمدی پابندیوں کی وجہ سے کاروں کی پیداوار اورفروخت میں نمایاں کمی آئی۔