انٹربینک مارکیٹ میں آج بھی ڈالر کی قدر میں کمی سامنے آئی ہے۔انٹر بینک میں ڈالر کی قدر مزید 1 روپے 07 پیسے گرگئی۔ڈالر 282 روپے 55 پیسے پر آ گیا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 116 پوائنٹس کے اضافے سے 47 ہزار 569 پرآگیا۔
گزشتہ روز 100 انڈیکس 47 ہزار 452 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں؛پاکستانی کرنسی کی قدر میں اضافے کا رجحان برقرار
ملکی تبادلہ مارکیٹوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مسلسل 21 ویں روز بھی اضافے کا رجحان برقرار رہا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق آج انٹربینک میں پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر مزید ایک روپے 7 پیسے گرکر 282.55 روپے پر آگیا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر ایک روپے سستا ہوکر 284 روپے پر آ گیا۔
یاد رہے کہ اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ روز بھی انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی دیکھی گئی، انٹر بینک میں ڈالر 98 پیسے سستا ہوکر 283 روپے 70 پیسے پر پر بند ہوا تھا۔