پاکستان میں مالی سال2023-24میں1ارب90کروڑڈالرکی غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) رپورٹ کے مطابق جون میں پاکستان میں غیرملکیوں نے17کروڑڈالرکی سرمایہ کاری کی ،غیرملکی سرمایہ کاری میں ماہانہ38فیصدکمی ہوئی ہے جبکہ سالانہ17فیصداضافہ ہوا ہے۔
ایس بی پی کی جاری کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چائنا،ہانک کانگ،برطانیہ کےسرمایہ کاروں نےپاکستان میں زیادہ سرمایہ کاری کی،چائنیزانویسٹرز57کروڑڈالرکےساتھ پہلے،ہانگ کانگ36کروڑکےساتھ دوسرےنمبرپر ہیں،برطانوی کمپنیاں پاکستان میں27کروڑڈالرکی سرمایہ کاری کرکےتیسرےنمبرپر آئے ہیں۔
12ماہ میں چائناکےسرمایہ کاروں نے52کروڑ،ہانک کانگ کےسرمایہ کاروں نے32کروڑڈالرلگائے،امریکی کمپنیزنےپاکستان میں صرف13کروڑ70لاکھ ڈالرکی سرمایہ کاری کی،12ماہ میں پاورسیکٹر80کروڑڈالرکی غیرملکی سرمایہ کاری کےساتھ سرفہرست رہا ہے،آئل اینڈگیس کےشعبے30کروڑڈالراورفائنانشل سیکٹرمیں20کروڑڈالرکی سرمایہ کاری آئی ہے۔