اسٹیٹ بینک کے مطابق پورےمالی سال24ءمیں68کروڑڈالرکاکرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ہوا، پاکستان کاکرنٹ اکاؤنٹ خسارہ13سال کی کم ترین سطح پرآگیا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان( ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق ملکی کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں77فیصد کی نمایاں کمی آئی ہے، جس سے پاکستان کاکرنٹ اکاؤنٹ خسارہ13سال کی کم ترین سطح پرآگیا ہے، گزشتہ مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ3.3ارب ڈالررہاتھا۔
اسٹیٹ بینک کی جاری کی گئی رپورٹ پر ماہرین نے تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ ترسیلات زربڑھنےاوردرآمدات پرکنٹرول سےخسارے میں کمی آئی ہے، خوراک اورہائی ویلیوایڈڈٹیکسٹائل کی برآمدات کےسبب خسارےمیں کمی ہوئی ہے۔
اسٹیٹ بینک کی رپورٹ پر ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ مقامی زرعی پیداوارمیں بہتری کےباعث کم درآمدی ادائیگیوں نےخسارے کوکم کیااورورکرزکی ترسیلات زرمضبوط رہیں جن میں10.7فیصدسالانہ اضافہ ہوا ہے۔