لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کی جانب سے چینی کی قیمتیں مقرر کرنے کے نوٹیفکیشن کے خلاف دائر درخواستوں کومنظور کرلیا۔ سٹس شاہد کریم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے محفوظ فیصلہ سنادیا۔
عدالت نے قراد دیا کہ چینی کی قیمت مقرر کرنے کا اختیار صوبوں کے پاس ہے،عدالت نے چینی کی حد تک 1977 کا پرائس کنٹرول ایکٹ صوبائی سطح پر کالعدم قرار دیدیا۔ وفاقی حکومت نے چینی کی قیمتیں مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔
یاد رہے کہ 12 ستمبر کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے چینی کی قیمت کے تعین سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ کو کیس کا فیصلہ جلد کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔
سپریم کورٹ نے لاہور ہائی کورٹ کو حکم دیا کہ 30 ستمبر سے روزانہ کی بنیاد پر سماعت کر کے چینی کی قیمتوں کے کیس کا فیصلہ کرے۔