وفاقی حکومت نے دو سو یونٹ تک صارفین کیلئےبجلی کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینےکا فیصلہ کرلیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نےہنگامی بنیادوں پرسرکولیشن سمری کی وفاقی کابینہ سے منظوری لینےکی ہدایت کردی،جس پروفاقی کابینہ نےسرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری دے دی۔
حکومتی فیصلےکےتحت جولائی تا ستمبر کیلئےماہانہ 200 یونٹ تک والےصارفین کو ریلیف دیاجائےگا، وفاقی حکومت ٹیرف پر ریلیف دینے کے لیے تقریبا 50 ارب روپے سبسڈی دے گی۔
ماہانہ 50 یونٹ تک لائف لائن صارفین کےلیےفی یونٹ ٹیرف 3.95 روپےبرقرار رہے گا،ماہانہ51 سے 100یونٹ تک لائف لائن صارفین کیلئےفی یونٹ ٹیرف7.74 روپے برقراررہےگا،وزیراعظم کی منظوری سے آج ہی 200 یونٹس تک اضافہ واپس لےلیا جائےگا۔
پروٹیکٹڈ صارفین کو نان پروٹیکٹڈ کیٹیگری میں شامل کرنا مجرمانہ فعل قرار
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے گزشتہ روز پروٹیکٹڈ بجلی صارفین کی جانب سے اووربلنگ کی شکایات کا سخت نوٹس لے لیا تھا۔ایف آئی اے کو زائد بلز وصول کرنے والےسرکاری افسران اور عملے کےخلاف قانونی کارروائی کا حکم دے دیا،کہا مجرمانہ فعل کی قطعاً اجازت نہیں دی جا سکتی۔
لیسکوکیخلاف پروٹیکٹڈ صارفین کو اوور بلنگ کیے جانےکی شکایات پرایف آئی اے نے ایکشن لےلیا۔
لیسکو نےمبینہ طورپرلاکھوں پروٹیکٹڈ صارفین کو اووربلنگ کی،دوسویونٹس سے کم یونٹس استعمال کرنیوالے صارفین کو دوسو سے زائد یونٹس کےبل بھیجےگئے، اووربلنگ سے پروٹیکٹڈ کیٹگری تبدیل ہونے سےصارفین پرکروڑوں روپے کا اضافی بوجھ پڑا۔