راولاکوٹ جیل سےفرار قیدیوں کی تصاویر جاری کردی گئیں، پولیس نےقیدیوں کی گرفتاری میں مددفراہم کرنے پر انعام کا اعلان کردیا۔
پولیس نے 17 قیدیوں کی تصاویرجاری کی ہیں،قیدیوں کی گرفتاری میں مدد کرنے والوں کیلئےایک کروڑ روپےتک انعام کا اعلان کیا گیا،25 سال قیدکی سزا کاٹنے والوں کیلئے 50 لاکھ روپےکا اعلان کیا گیا۔
حوالاتیوں کی گرفتاری کیلئے 30 لاکھ انعام مقررکیا گیا،مجموعی طورپر 10 کروڑ 20 لاکھ روپےانعام کا اعلان کیاگیا،قیدیوں کےفرارکی تحقیقات کیلئےبنائی گئی کمیٹی نے کام شروع کردیا۔
سپرنٹنڈنٹ باغ جیل تبدیل،سپرنٹنڈنٹ راولاکوٹ جیل تعینات کردیا گیا،مفرروں کی نام پی این آئی ایل لسٹ میں ڈال کرلسٹ تمام ائیرپورٹس حکام کوفراہم کردی گئی۔
پونچھ ڈویژن کےداخلی خارجی راستوں پرکڑی نگرانی کی جارہی ہے،ڈرون کیمروں سمیت جدید آلات سے مدد لی جا رہی ہے