مسرت اعجاز کا کہنا تھا کہ بیوروکریسی وہ قانون بناتی ہے جس سے رشوت کے دروازے کھلیں، فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر )ٹیکس لگاتے ہوئے قانون کا خیال نہیں رکھتے اندھا دھند ٹیکس لگاتے ہیں۔
چیئرمین فیڈریشن آف رئیلٹرز پاکستان مسرت اعجاز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بیورو کریٹ کو رئیل اسٹیٹ کا معلوم نہیں مگر پالیسی بناتے ہیں، ایف بی آروالے اپنی مرضی کا قانون بناتے ہیں ، فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر )کو خوش کریں تو ہمارا ساتھ دیتے ہیں ورنہ نہیں ۔
چیئرمین فیڈریشن آف رئیلٹرز پاکستان کا کہنا تھا کہ بیوروکریسی وہ قانون بناتی ہے جس سے رشوت کے دروازے کھلتے ہیں،بزنس مین ملک کو ٹیکس دینا چاہتا ہے ، فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر )ٹیکس لگاتے ہوئے قانون کا خیال نہیں رکھتے اندھا دھند ٹیکس لگاتے ہیں۔
چیئرمین مسرت اعجاز نے اپنی پریس کانفرنس میں غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رشوت لے کر فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر )ٹیکس ختم کردیتا ہے،اگر تاجر کو عزت دینا چاہتےہیں تو فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر )کو بند کردیں۔