یکم جولائی سے دبئی مال کے کچھ علاقوں میں پارکنگ مفت نہیں ہوگی۔ 24 گھنٹے کی پارکنگ کا زیادہ سے زیادہ ٹریف 1000 درہم تک پہنچ سکتا ہے۔ تاہم، کچھ پارکنگ ایریاز مفت رہیں گے اور کچھ لوگوں کو پارکنگ فیس ادا کرنے سے مکمل طور پر مستثنیٰ کیا گیا ہے۔
جن جگہوں پر پارکنگ مفت نہیں ہوگی ان میں فیشن ، گرینڈ اور سینما پارکنگ زونز شامل ہیں ، ان مقامات پر پارکنگ کی فیس یکم جولائی سے عائد کی جائے گی۔ تاہم دبئی مال زبیل اور فاونٹین ویو پارکنگ پر فی الحال کوئی فیس عائد نہیں کی گئی ہے ، یہاں پارکنگ مفت ہو گی ۔
خصوصی ضروریات کے حامل افراد دبئی مال کی پارکنگ فیس سے مستثنیٰ ہیں، لیکن اس سے پہلے انہیں سالک چینلز کے ذریعے استثنیٰ کے لئے درخواست دینی ہوگی۔ مزید معلومات کے لئے، سالک ویب سائٹ پر جائیں اور خصوصی ضروریات کے حامل افراد کی اہلیت کی فہرست چیک کریں۔
سالک فیس سے مستثنیٰ گاڑیاں، جن میں خصوصی ضروریات کے حامل افراد، پولیس، ایمبولینسز، اور سول ڈیفنس شامل ہیں، دبئی مال کی پارکنگ فیس سے بھی مستثنیٰ ہیں۔
دبئی مال میں متعین کی گئی پارکنگ کی جگہوں پر ہفتے کے پہلے چار روز چار گھنٹے تک پارکنگ فری ہے جبکہ 4 سے 5 گھنٹے تک پارکنت کیلئے 20 درہم ادا کرنے ہوں گے ، 5 سے 6 گھنٹے کیلئے 60 درہم، 6 سے 7 گھنٹے پارکنگ کیلئے 80 درہم، 7 سے 8 گھنٹے پارکنگ کیلئے 100 درہم، 8 گھنٹوں سے زائد پر 200 درہم ، 12 گھنٹوں سے زائد پر 500 درہم اور 24 گھنٹے سے زائد پارکنگ پر ایک ہزار درہم فیس ادا کرنی ہو گی ۔
ویک ڈیز میں 6 گھنٹوں تک پارکنگ فیس عائد نہیں ہو گی جبکہ 7 گھنٹے ہونے پر 80 درہم، 7 سے 8 گھنٹے تک 100 درہم، آٹھ گھنٹوں سے زائد وقت پر 200 درہم، 12 گھنٹوں سے زائد پر 500 درہم، 24 گھنٹے سے زائد پر ایک ہزار درہم ادا کرنے ہوں گے ۔