ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ سپر ایٹ مرحلے کے تیسرے میچ میں بھارت نے افغانستان کو 147رنز سے شکست دیتے ہوئے سیمی فائنل کی طرف ایک قدم اور بڑھا دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے دیئے گئے 182 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں 10وکٹوں کے نقصان پر 134رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔
افغانستان کی جانب سے عظمت اللہ عمر زئی 26 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے جبکہ نجیب اللہ زردان 19 ، گلبدین نیب 17 ، محمد نبی 14 ، ابراہیم زردان 8 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔
بھارت کی جانب سے جسپریت بمراہ 3 ، ارشدیپ سنگھ اور کلدیپ یادیو دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کرنے میں کامیاب ہوئے جبکہ ایک ایک وکٹ اشر پٹیل اور رویندر جدیجہ نے بھی حاصل کی ۔
اس سے قبل بھارت نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 8 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بنائے ۔
بھارت کی جانب سے سوریا کمار یادیو 53 رنز کے ساتھ سرفہرست رہے جبکہ ویرات کوہلی نے 24 ، ہردیک پانڈیا 32 ، رشب پنت 20 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔
افغانستان کی جانب سے فضل الحق فاروقی اور راشد خان نے شاندار گیند بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 ، 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ نوین الحق نے ایک کھلاڑی کو پولین کی راہ دکھائی ۔
ٹاس جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے روہت شرما کا کہناتھا کہ پچ بیٹنگ کیلئے سازگار دکھائی دے رہی ہے لیکن پتا نہیں کہ کیا ہوگا، محسوس ہوتاہے کہ یہ سلو ہو جائےگی ، نیویارک سے بہتر، ہم وہاں جیتے جو کہ اہم چیز ہے ، ہمیں اب اس کنڈیشن میں ڈھلنے کی ضرورت ہے ، ہمیں تین سے چار روز پریکٹس کے ملے ۔ٹیم میں آج ایک تبدیلی کی گئی ہے کلدیپ کو سراج کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔