تحریک تحفظ آئین پاکستان نے نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کی کانفرنس میں شرکت سے انکار کردیا ۔ کہا کہ تحریک انصاف کے بغیر کانفرنس کی کوئی وقعت نہیں ۔
ترجمان تحریک تحفظ آئین پاکستان کا کہنا تھا انہیں کانفرنس کا دعوت نامہ موصول ہوا ۔ تحریک انصاف پہلے ہی اپنے ان سابقہ رہنماؤں سے اظہارلاتعلقی کر چکی ۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ سب سے اہم فریق تحریک انصاف کا اعتماد نہ ہونا کانفرنس کو بے معنی کرتا ہے ۔ اس لئے تحریک تحفظ آئین پاکستان کےلئے بھی کانفرنس میں شرکت کرنا ممکن نہیں ۔نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی نے سات جنوری کو اسلام آباد میں قومی کانفرنس کا اعلان کر رکھا ہے ۔





















