محکمہ موسمیات نے آج سے 7 جون تک ملک کےمختلف علاقوں میں بارش اور آندھی کے جھکڑ چلنےکی پیشگوئی کی ہے،جس کے باعث رواں ہفتےگرمی کی شدت کم ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نےبارشوں کا الرٹ جاری کردیا،کمزور مغربی ہوائیں آج 4 جون سے بالائی اور وسطیٰ علاقوں میں داخل ہوں گی، جس سے ملک کےمختلف حصوں میں آندھی،جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق ملک کے میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے،شام کو خطہ پوٹھوہار،بالائی پنجاب اور خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر بارش متوقع ہے،اسلام آباد اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور بارش کا امکان ہے۔
راولپنڈی ڈویژن،گلیات،گجرات، گجرانوالہ،فیصل آباد میں شام کے وقت بارش متوقع ہے،بالائی سندھ اورشمالی بلوچستان میں آندھی اورگرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔