فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) کو ٹیکس ریونیو میں 33 ارب روپے کے شارٹ فال کا سامنا ہے۔
ایف بی آر نے جولائی تا مئی 8 ہزار 126 ارب روپے ٹیکس جمع کیا گیا جبکہ ہدف 8 ہزار 159 ارب روپے تھا۔ گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 11 ماہ کے مقابلے میں ریونیو میں 31 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ایف بی آر کے مطابق مئی دوہزار چوبیس میں ہدف سے 15 ارب روپے زیادہ ٹیکس جمع کیا گیا۔ مئی میں 745 ارب روپے ہدف کے مقابلے میں 760 ارب روپے ریونیو جمع ہوا۔
رواں مالی سال ٹیکس کا مجموعی ہدف 9 ہزار 415 ارب روپے ہے۔ سالانہ ٹیکس ہدف پورا کرنے کیلئے جون میں مزید ایک ہزار 289 ارب روپے جمع کرنا ہونگے۔