نئے مالی سال 25-2024 کے بجٹ کی تیاریاں جاری ہیں، نئے مالی سال کیلئے قومی ترقیاتی بجٹ دوہزار سات سو نو ارب روپے رکھنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔
ذرائع کےمطابق جبکہ وفاق کا ترقیاتی بجٹ ایک ہزاردو سو اکیس ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے،انفراسٹرکچر کےمنصوبوں کیلئے 877 ارب روپے، جبکہ سماجی منصوبوں کیلئے 83 ارب ،خصوصی علاقوں کیلئے 51 ارب روپے رکھے جارہے ہیں۔
بجٹ 2024-25 کے اہم اہداف کا تعین کر دیا گیا، اگلے مالی سال مہنگائی کا ہدف 12 فیصد مقرر کردیا گیا،اگلے سال ملک میں مہنگائی کی صورت حال معتدل رہے گی
3.6 فیصد گروتھ کے ساتھ اکنامک آؤٹ لک مثبت رہے گی،معاشی ترقی کا انحصار سیاسی اور ایکسچینج ریٹ استحکام پر ہوگا۔آئی ایم ایف پروگرام کے تحت بیرونی مالی وسائل کا حصول اہم ہوگا۔
اس کے علاوہ اگلے سال تیل اور اجناس کی بین الاقوامی اورتعمیراتی سامان کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے،تعمیراتی شعبے کی ترقی کا ہدف 5.5 فیصد مقرر کردیا گیا،درآمدات پر پابندیاں نرم کرنے سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھنے کا امکان ہے۔
فی کس آمدن کا ہدف 5 لاکھ 43 ہزار 968 روپے مقرر کردی گئی۔
نئےمالی سال 2024-25 کےبجٹ کے اہم معاشی اہداف مقررکردئیے گئے ہیں،اگلے مالی سال کیلئے جی ڈی پی گروتھ کا ہدف 3.6 فیصد تجویز ہے،رواں مالی سال معاشی شرح نمو کا سالانہ ہدف 3.5 فیصد مقرر تھا۔رواں مالی سال معاشی ترقی کی رفتار 2.38 فیصدریکارڈ کی گئی
دستاویزات کےمطابق اگلےسال زرعی شعبےکی ترقی کا ہدف 2 فیصدمقرر ہے،صنعتی شعبےکا گروتھ ٹارگٹ 4.4 فیصد تجویزکردیا گیا،خدمات کےشعبےکی ترقی کاہدف 4.1 فیصدتجویزکردیا گیا۔