لاہور ہائیکورٹ میں وزیر اعظم شہباز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لئے مقرر ہوگئی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ججز کے بارے میں نامناسب الفاظ کے استمال کے معاملے میں بڑی خبر سامنے آگئی، لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے انکے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لئے مقرر کر دی گئی ہے۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد وحید خان توہین عدالت کی درخواست پر جمعہ کو سماعت کریں گے۔
لازمی پڑھیں۔ سپریم کورٹ میں کوئی کالی بھیڑیں نہیں ہیں، جسٹس اطہر من اللہ
خاتون اشبا کامران کی جانب سے وزیر اعظم کے خلاف دائر درخواست میں وفاق کو بذریعہ پرنسپل سیکرٹری ٹو وزیراعظم فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ شہباز شریف نے ججز کے حوالے سے نامناسب الفاظ استعمال کئے ہیں۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ شہباز شریف کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔
یاد رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے رواں ہفتے مسلم لیگ نوازکی جنرل ورکرز کونسل کے اجلاس سے خطاب کے دوران کہا تھا کہ ’’ ججز کی اکثریت ملک کی خوشحالی پر متفق ہے لیکن عدلیہ میں موجود چند کالی بھیڑیں عمران خان کو ریلیف دینے پر تلی ہوئی ہیں ‘‘۔