فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) نے پانچ لاکھ سے زائد نان فائلرز کی موبائل سمز بلاک کرنے کیلئے جوائنٹ ورکنگ گروپ قائم کر دیا۔
ایف بی آر نے انکم ٹیکس جنرل آرڈر نمبر ایک پرعمل درآمد کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جبکہ گروپ نان فائلرز کی موبائل سمز کی بندش کیلئے اسٹیک ہولڈرز کے درمیان رابطے اور نگرانی کا کام کرے گا۔
18 رکنی گروپ میں ایف بی آر، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے ) اور ٹیلی کام کمپنیوں کے نمائندے شامل ہیں۔
ورکنگ گروپ نان فائلرز کی سمز بند کرنے کیلئے فریقین کے درمیان رابطے اور نگرانی کے پلیٹ فارم کا کردار ادا کرے گا اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے درمیان مسائل کے حل کیلئے سہولت فراہم کی جائے گی۔
ایف بی آر کا کہنا ہے قانون کے مطابق نان فائلرز کی موبائل سمز بلاک کی جائیں گی۔