خیبرپختونخوا میں گندم کی سرکاری قیمت فی من 3900 روپے مقرر کردی گئی۔
تفصیلات کےمطابق خیبر پختونخوا حکومت کسانوں سے 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدے گی،صوبے میں سرکاری سطح پرگندم کی خریداری کے لئےصوبے میں بائیس مقامات پر مراکز قائم کر دئیےہیں،خریداری مراکز اور گوداموں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کردئیے گئے ہیں۔
سی سی ٹی وی سمیت مانیٹرنگ کا فول پروف نظام قائم کیا گیا ہے۔شفافیت کے لئے خصوصی ایپ بھی متعارف کرادی گئی ہے،صوبائی حکومت 29 ارب روپے گندم کے لئےمختص کرچکی ہے۔