وزیراعظم شہبازشریف نے کہاے کہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی بڑا چیلنج ہے ، محصولات کا ہدف پورا کرنے کے بجائے پیسہ کرپشن اور لالچ کی نذر ہورہا ہے ، ہمسائے بہت آگے نکل گئے، محنت کریں گے تو بھارت کو بھی پیچھے چھوڑ دیں گے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے ایف بی آر کے افسران کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج میرے لیے بہت خوشی کا موقع ہے،ان افسران نےپاکستان کی ترقی وخوشحالی کیلئےاپنےفرائض بخوبی انجام دیے،مجھے نہیں پوری قوم کو آپ پر فخر ہے،پاکستان آج مختلف چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے،ہمسایہ ممالک ہم سےآج بہت آگے نکل چکے ہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف کا کہناتھا کہ پاکستان پرقرضوں کابڑا بوجھ ہے،ٹیکس وصولی اس وقت بہت بڑا چیلنج ہے،قرضوں کی ادائیگی کاحجم سب جانتےہیں،واجبات کی وصولیوں کاہدف کم ہے،ہم قرضےلینےپرمجبورہیں،قرضوں کی وجہ سےآئی ایم ایف کےپاس جاتےہیں،محصولات کاہدف کرپشن کی نذر ہو رہا ہے، محصولات بڑھا کر ریونیو میں اضافہ کرنا ہوگا،خراب کارکردگی والےافسران کوموقع نہیں دیا جائےگا، ایسےافسران کوموقع نہیں دیں گےجس کی ناک کےنیچےکرپشن ہورہی ہو۔
انہوں نے کہا کہ انصاف کافیصلہ صرف میرٹ کی بنیاد پر ہوتا ہے، جزا اور سزا کے عمل سےقومیں بنتی ہیں،انصاف صرف میرٹ دیکھتاہے،2700ارب کےٹیکس کیسز اپیلٹ کورٹ اورٹریبونلزمیں پڑےہیں،ٹریبونلزمیں اچھےلوگ ہیں انہیں عزت دیں گے،2700ارب روپےکےکلیمزہیں،قانون بنادیا ہے، 750ارب کاٹیکس جعلسازی سےہڑپ کیاگیا۔