انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف ) سے مذاکرات کیلئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی قیادت میں وفد امریکا پہنچ گیا۔
پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے کے درمیان مذاکرات آئندہ ہفتے شیڈول ہیں، پاکستان نئے قرض پروگرام کیلئے باقاعدہ درخواست دے گا۔
ذرائع کے مطابق امریکا روانہ ہونے والے وفد میں گورنر اسٹیٹ بینک ، سیکرٹری خزانہ اور سیکرٹری اقتصادی امور بھی شامل ہیں۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان نئے قرض پروگرام کیلئے مذاکرات آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کے بعد ہوں گے۔
آئندہ ہفتے شیڈول مذاکرات میں پاکستان نئے قرض پروگرام کیلئے باقاعدہ درخواست دے گا ۔
واشنگٹن میں وزیر خزانہ کی ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات بھی متوقع ہے ۔
معاشی ٹیم کے ارکان آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاس میں بھی شرکت کریں گے، اس کے علاوہ سالانہ اجلاس کے موقع پر ورلڈ بینک اور دیگر اداروں کے حکام سے بھی ملاقاتیں ہو سکتی ہیں۔