آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹالیناجارجیوا نے اٹلانٹک کونسل کےتھنک ٹینک سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آئی ایم ایف کےساتھ اپنےموجودہ پروگرام کوکامیابی سےمکمل کررہا ہے،پاکستان کی معیشت قدرے بہترکارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے اور زرمبادلہ ذخائرمیں اضافہ ہو رہا ہے،پاکستان نےاس راستے پرآگے بڑھنےکا عزم کر رکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ابھی تک بہت سے مسائل حل طلب ہیں، ٹیکس کی بنیاد وسیع کرنے کی ضرورت ہے،پاکستان 3 ارب ڈالرکےاسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کےممکنہ فالواپ پروگرام پربات چیت کررہا ہے،نئے قرض پروگرام سے پہلےاہم مسائل حل طلب ہیں،پاکستان ممکنہ طورپرفالواپ پروگرام کیلئےفنڈ کی طرف رجوع کررہا ہے۔