صدر مملکت آصف علی زرداری کا ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس کے دوران دمشق حملے پر اظہار ہمدردی کیا گیا۔
صدر پاکستان اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا ٹیلی فون پر رابطہ ہوا جس کے دوران آصف علی زرداری نے دمشق حملے پر ایرانی قیادت اور سوگوار خاندانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا۔
صدرمملکت نے غزہ میں انسانی بحران پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری جنگ بندی کامطالبہ کیا۔
دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کوعیدالفطر کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہارکیا ۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایرانی صدرکو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔
آصف زرداری نے کہا کہ دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کیلئے تمام شعبوں میں ایران کےساتھ کام جاری رکھا جائے گا۔
علاوہ ازیں رابطے کے دوران سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے معلومات کا تبادلہ بڑھانے پر زور بھی دیا گیا۔