کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں ڈالرکی قدر میں 10پیسے کی کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔
کاروبار کےآغاز پرروپے کےمقابلےمیں امریکی ڈالرکی قدرمیں معمولی کمی دیکھنے میں آئی ،انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدرمیں 10 پیسےکی کمی کے بعد ڈالر 277 روپے 85پیسےپرفروخت ہورہا ہے۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 277.95 پر بند ہوا تھا۔
روپے کی قدر میں اضافہ ، ڈالر مزید سستا ہوگیا
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج نےتاریخ میں پہلی بار 70ہزارپوائنٹس کا سنگ میل عبورکرلیا،کےایس 100 انڈیکس 600 پوائنٹس بڑھ کر70200 پوائنٹس کی تاریخی سطح پرجا پہنچا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج نےتاریخ میں پہلی بار 70 ہزارپوائنٹس کا سنگ میل عبورکرلیا
پانچ ارب ڈالر انویسٹمنٹ کےسعودی پیکج کی خبر نےمارکیٹ کو نئی بلندی پر پہنچا دیا،تجزیہ کاروں کاکہنا ہےکہ کیپٹل مارکیٹ میں مسلسل بیرونی سرمایہ کاری کا بھی مثبت اثرہے،شرح سودمیں متوقع کمی کو لےکربھی مالیاتی ادارے مارکیٹ میں سرگرم ہیں۔