پاکستان اسٹاک ایکسچینج نےتاریخ میں پہلی بار 70ہزارپوائنٹس کا سنگ میل عبور کر لیا۔
کاروباری ہفتے کےدوسرے روزبھی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی جارہی ہے، کے ایس 100 انڈیکس 600 پوائنٹس بڑھ کر 70200 پوائنٹس کی تاریخی سطح پر جا پہنچا۔
اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار 69 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرگئی
پانچ ارب ڈالر انویسٹمنٹ کےسعودی پیکج کی خبر نےمارکیٹ کو نئی بلندی پر پہنچا دیا، تجزیہ کاروں کاکہنا ہےکہ کیپٹل مارکیٹ میں مسلسل بیرونی سرمایہ کاری کا بھی مثبت اثر ہے،شرح سود میں متوقع کمی کو لےکربھی مالیاتی ادارے مارکیٹ میں سرگرم ہیں۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ 69 ہزار 619 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔