سینیٹ سیکریٹریٹ نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا الیکشن بروقت کرانے کا عندیہ دے دیا۔
ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینیٹ الیکشن کے التوا سے نو منتخب سینٹرز کا حلف ، چیئرمین اور ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کا انتخاب متاثر نہیں ہو گا ۔
لازمی پڑھیں۔ سینیٹ الیکشن، اسلام آباد کی نشستوں پر اسحاق ڈار اور رانا محمود الحسن کامیاب
الیکشن ایکٹ کے مطابق ممبران منتخب ہونے کے پانچ روز کے اندر الیکشن اخراجات کی تفصیلات جمع کرائیں گے جس کے بعد الیکشن کمیشن نومنتخب سینیٹرز کا نوٹیفیکشن جاری کر دے گا ۔
سینیٹ سیکریٹریٹ ذرائع کے مطابق نوٹیفیکشن کے بعد حکومت سینیٹ اجلاس بلانے کی پابند ہے ۔
لازمی پڑھیں۔ سینیٹ انتخابات میں کون کون کامیاب ہوا؟ جانیے
سینیٹ رولز کے مطابق سینیٹ کا پہلا اجلاس حلف برداری کے لیے بلایا جائے گا اور اسی اجلاس میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب لازم ہے ۔
آئین کے مطابق چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب سینیٹ کی اندرونی کارروائی ہے اور عدالتی فیصلے موجود ہیں کہ پارلیمنٹ کی اندرونی کارروائی عدالت میں چیلنج نہیں ہو سکتی۔