مسلم لیگ نواز کے رہنما اور وفاقی وزیر خارجہ اسحاق ڈار ٹیکنو کریٹ کی نشست پر جبکہ پی پی اور ایم کیو ایم کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار فیصل واوڈا جنرل نشست پر سینیٹر منتخب ہوگئے۔
سینیٹ کی 19 نشستوں پر 6 سال کیلئے ارکان کے انتخاب کےلیے پولنگ کا عمل مکمل ہوگیا جبکہ گنتی کا عمل جاری ہے، ایوان بالا کے انتخاب میں 40 سے زائد امیدوار میدان میں تھے۔
ایوان بالا میں سینیٹرز کے انتخاب کے لیے قومی اسمبلی اور دو صوبائی اسمبلیوں میں ووٹ ڈالے گئے، ووٹنگ کا عمل صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہی۔
ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار ٹیکنوکریٹ کی نشست پر 224 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ ان کے مدمقابل راجہ عنصر کو 81 ووٹ ملے اور 5 ووٹ مسترد ہوئے۔
بلوچستان اسمبلی
بلوچستان اسمبلی سے تمام 11 امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں جبکہ پنجاب اسمبلی سے 7 جنرل نشستوں پر بھی امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔
اسلام آباد کی نشستیں
اسلام آباد کی ٹیکنوکریٹ اور جنرل نشستوں پر حکومتی اتحاد کے امیدواروں اسحاق ڈار اور رانا محمود الحسن نے کامیابی سمیٹ لی۔
ٹیکنوکریٹ کی نشست پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا مقابلہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار راجہ انصر محمود تھا۔
نتائج کے مطابق اسحاق ڈار 222 ووٹ حاصل کر کے سینیٹر منتخب ہوئے جبکہ ان کے حریف راجہ انصر 81 ووٹ حاصل کرسکے اور 5 ووٹ مسترد بھی ہوئے۔3
جنرل نشست پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رانا محمود الحسن کا مقابلہ سنی اتحاد کونسل کے فرزند علی شاہ سے تھا۔
پیپلز پارٹی کے رانا محمود الحسن 224 ووٹ لے کر سینیٹر منتخب ہوئے جبکہ فرزند حسین کو 79 ووٹ ملے۔
مجموعی طور پر 310 ووٹ کاسٹ ہوئے جن میں سے 7 ووٹ مسترد ہوئے۔
قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم نے رانا محمود الحسن کو ووٹ دیا۔
پنجاب کی نشستیں
پنجاب سے خواتین کی نشستوں پر4، ٹیکنوکریٹ اور علماء کی نشست پر3 اور اقلیتی نشست پر 2 امیدوار مدمقابل تھے۔
پنجاب اسمبلی سے ٹیکنو کریٹ کی نشست پر محمد اورنگزیب اور مصدق ملک منتخب ہوئے۔
محمداورنگزیب نے 128 اور مصدق ملک نے 121 ووٹ حاصل کیے۔
خواتین کی نشستوں پر مسلم لیگ ن کو دونوں سیٹوں پر کامیابی ملی۔
انوشہ رحمان 125 ووٹ لے کر کامیاب ہوئیں جبکہ بشریٰ انجم نے 123 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔
سنی اتحاد کونسل کی صنم جاوید کو 102 ووٹ ملے جبکہ 6 ووٹ مسترد ہوئے ہیں۔
سندھ کی نشستیں
سندھ اسمبلی سے جنرل نشست پر آزاد امیدوار فیصل واوڈا سینیٹر منتخب ہوگئے جبکہ دوسری جنرل نشست پر ایم کیو ایم کے عامر چشتی کامیاب ہوئے۔
پیپلز پارٹی کے اشرف علی جتوئی ، دوست علی جیسر ،کاظم علی شاہ ، مسرور احسن اور ندیم بھٹو بھی کامیاب ہوگئے جبکہ ٹیکنوکریٹ کی دو نشستوں پر پیپلز پارٹی کے سرمد علی اور ضمیر گھمرو نے کامیابی سمیٹی۔
اقلیت کی نشست پر پیپلز پارٹی کے پنجومل بھیل سینیٹر منتخب ہوئے۔
خواتین کی دو نشستوں پرروبینہ قائم خانی اور قراۃ العین مری سینٹر منتخب ہوئیں۔
کے پی کی نشستیں
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے خیبرپختونخوا میں سینیٹ کے انتخابات ملتوی کردیے۔ صوبائی الیکشن کمشنرنےانتخابات ملتوی کرنے کا اعلان کیا، صوبائی الیکشن کمشنر نے الیکشن ملتوی کرنے کا اعلان کیا، الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ مخصوص نشستوں پر منتخب ایم پی اے کے حلف اور اسے ووٹر لسٹ میں شامل کرنے تک الیکشن نہیں ہوسکتا۔