ایوان بالا کے انتخابات میں اسلام آباد کی ٹیکنوکریٹ اور جنرل نشستوں پر حکومتی اتحاد کے امیدواروں اسحاق ڈار اور رانا محمود الحسن نے کامیابی سمیٹ لی۔
اسلام آباد سے ٹیکنوکریٹ کی نشست پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا مقابلہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار راجہ انصر محمود تھا۔
نتائج کے مطابق اسحاق ڈار 222 ووٹ حاصل کر کے سینیٹر منتخب ہوئے جبکہ ان کے حریف راجہ انصر 81 ووٹ حاصل کرسکے اور 5 ووٹ مسترد بھی ہوئے۔
لازمی پڑھیں۔ سینیٹ انتخابات میں کون کون کامیاب ہوا؟ جانیے
جنرل نشست پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رانا محمود الحسن کا مقابلہ سنی اتحاد کونسل کے فرزند علی شاہ سے تھا۔
پیپلز پارٹی کے رانا محمود الحسن 224 ووٹ لے کر سینیٹر منتخب ہوئے جبکہ فرزند حسین کو 79 ووٹ ملے۔
مجموعی طور پر 310 ووٹ کاسٹ ہوئے جن میں سے 7 ووٹ مسترد ہوئے۔
قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم نے رانا محمود الحسن کو ووٹ دیا۔