وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دنیا کا کوئی نظام احتساب کے بغیر نہیں چل سکتا، احتساب مجھ سے شروع ہوکر نیچے آپ لوگوں تک جائے گا۔
وفاقی کابینہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ جو وسائل نہیں ہیں ان کی دستیابی ممکن بنانی ہوگی، تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لانا ہوگا، ہمیں شبانہ روز محنت کرنا ہوگی۔
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ افواج کیلئے ہرممکن وسائل مہیا کرنے ہوں گے، افواج پاکستان نے دفاع کیلئے قربانیاں دی ہیں، دن رات کام کرکے زراعت کو آگے بڑھانا ہے، اہداف کے حصول کیلئے ابھی سے اسٹریٹجی بنائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ چیف جسٹس نےکہاہراچھےکام میں آپ کے ساتھ ہیں، اپیلٹ کورٹس میں پھنسے2700ارب روپے کی بات کی،5 سال میں ہمیں پاکستان کی معیشت کو بدلنا ہے، ہمیں معیشت کو بدلنے کیلئے ابھی آغازکرناہوگا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 26 مارچ کوبشام میں اندوہناک واقعہ ہوا، واقعہ میں 5چینی انجینئرزاورایک پاکستانی شہید ہوا، بشام واقعہ کے بعد چینی سفارتخانے جاکرتعزیت کی، یقین دہانی کرائی بشام واقعہ کی تحقیقات فی الفورکی جائے گی، دشمن پاک چین دوستی کو مضبوط ہوتا نہیں دیکھ سکتے۔