وفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب نےاپنے بیان میں کہامہنگائی کی شرح میں کمی ہوگی شرح سود نیچے آئے گا۔
وفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب نےمیڈیا سےگفتگو کےدوران کہابہترمعاشی پالیسیوں کی بدولت معیشت بہترہوگی، نگران دور حکومت میں معیشت کی بہتری کے لیے اقدامات کیےگئے،فروری میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سرپلس رہا،معیشت کی بہتری میں اسٹاک مارکیٹ کا اہم کردار ہے۔
وفاقی وزیرخزانہ نے کہا آئی ایم ایف کےساتھ مائیکرواکنامک اسٹیبلٹی کوبرقرار رکھیں گے،آئی ایم ایف کے ساتھ بڑے پروگرام کی طرف جارہے ہیں،جلدواشنگٹن میں آئی ایم ایف حکام سےملاقاتیں ہوں گی، 14اور 15اپریل کو آئی ایم ایف کےساتھ مذاکرات ہوں گے،ہمیں آئی ایم ایف کا3سال کاپروگرام چاہیےہوگا۔
وزیرخزانہ نےمزیدکہا ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ ایڈوانس مرحلےپرہے،ڈسکوز پر کام کرکے ان کو پرائیوٹائزیشن کی طرف لیکر جاناہے۔ ہمارا ٹارگٹ محصولات کو بڑھاناہے،ہمارے پاس چیزیں ہیں مگران پرعملدرآمدہوناہے۔
ایف بی آرکی ری اسٹرکچرنگ پرکام چل رہاہے،ایف بی آرری اسٹرکچرنگ کمیٹی کو میں چیئرکرتاہوں،انسانی مداخلت ختم ہوگی توکرپشن کم ہوگی۔