پاکستان اسٹاک ایکس چینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری سیشن کے دوران بینچ مارک ایک اور تاریخی بلندی کو چھو گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مسلسل چوتھے روز تیزی کا رجحان رہا، آج کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس نے 67 ہزار کا ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کرلیا۔
اسٹاک مارکیٹ تاریخ میں پہلی بار 67 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرکے بند ہوئی، اس سے قبل اسٹاک ایکس چینج گزشتہ سال 13 دسمبرکو 67 ہزار پوائنٹس پر پہنچی تھی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز حصص بازار میں کے ایس ای 100 انڈیکس 641 پوائنٹس کے اضافے سے 66547 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا تھا۔