ملک کے بیشتر شہروں میں غیرمتوقع پر سولر پینلز کی قیمت میں اچانک بڑی کمی ہوگئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور کی مارکیٹوں میں 7 سے 15 کلو واٹ تک کے سولر پینلز سسٹم کی قیمت میں دو لاکھ روپے تک کمی کر دی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق 7 کلو واٹ کے سسٹم کی قیمت میں ایک لاکھ روپے تک کمی کے بعد نئی قیمت 825,000 روپے تک پہنچ گئی، جبکہ 10 کلو واٹ سسٹم کی نئی قیمت اب روپے 1.125 ملین روپے ہوگئی ہے۔
سولر پینل پر گرد جمع ہونے سے کارکردگی میں نمایاں کمی کا انکشاف
دو لاکھ روپے کمی کے بعد 12 کلو واٹ سسٹم کی قیمت اب 1.4 ملین روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ 15 کلو واٹ سسٹم کی قیمت میں بھی دو لاکھ روپے کمی ہوئی ہے جس کی قیمت اب 1.60ملین تک پہنچ چکی ہے۔
گھر میں سولر سسٹم کتنے روپے میں لگ سکتا ہے؟
یاد رہے کہ پچھلے مہینے سولر پینلز کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا تھا، جس میں 7 کلو واٹ کے سسٹم کی قیمت 920,000 روپے سے زیادہ تھی، 10 کلو واٹ کے سسٹم کی قیمت 1.25 ملین روپے تھی، 12 کلو واٹ کے سسٹم کی قیمت 1.6 ملین روپے تھی۔
سولر پینلز کی خرید و فروخت کا کام کرنے والے کاروباری افراد کا کہنا ہے کہ مختلف عوامل کی وجہ سے ایسا ہو رہا ہے۔ اور ابھی کچھ وقت تک قیمتوں میں مزید کمی ہو گی۔
شمسی توانائی سے وابستہ تاجروں کے مطابق سولر پینلز کی بہت زیادہ امپورٹ ہوئی ہے اور اس وقت مارکیٹ میں ان کی بہتات ہے۔ ایک طرف تو چین سے بڑی تعداد میں پینلز امپورٹ ہوئے ہیں، دوسرا یورپ کی مارکیٹ سے چین کا کافی سامان پابندیوں کے باعث نکلا ہے اس کا بھی ڈمپنگ اسٹیشن پاکستان جیسے ملک بنے ہیں۔ سولر پینلز کی بہتات کی وجہ سے قیمتیں کم ہوئی ہیں۔ اور اسی وجہ سے مارکیٹ کریش ہوئی ہے۔