موسم گرما سے قبل طلب میں اضافے کے باعث سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی کے بعد اچانک سے ایک بار پھر نمایاں اضافہ ہورہا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سولر پینلز کی قیمت 75 ہزار روپے سے بڑھ کر 3 لاکھ روپے ہوگئی ہے۔ جیسے کہ 7 کلو واٹ کا نظام جس کی قیمت پہلے ساڑھے 8 لاکھ روپے تھی اب بڑھ کر 9 لاکھ 20 ہزار ہو چکی ہے۔ اسی طرح سے 10 کلو واٹ کے سولر پینل سسٹم کی لاگت 11 لاکھ روپے سے بڑھ کرساڑھے 12 لاکھ روپے ہوگئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق نئی قیمتوں کے تحت 12 کلو واٹ کا ایک سسٹم کی قیمت اب 16 لاکھ روپے ہے، جب کہ اس سے پہلے یی قیمت 14 لاکھ روپے تھی۔ اسی طرح سے 15 کلوواٹ سسٹم کی قیمت بھی 3 لاکھ روپے کے اضافے سے 18 لاکھ روپے ہو چکی ہے۔
ماہرین کے مطابق طلب میں اضافے کے علاوہ ملک میں سولر پینل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کی وجہ مختلف معاشی عوامل اور ملک کے اندر پایا جانے والا سیاسی عدم استحکام ہے۔