فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں اصلاحات اور آٹو میشن کیلئے حکومت نے اعلیٰ اختیاراتی اسٹیئرنگ کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق 10 رکنی اسٹیئرنگ کمیٹی میں خزانہ، تجارت، صنعت و پیداوار، قانون کے وفاقی وزراء شامل ہیں جبکہ سربراہی خود وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے۔
خزانہ، صنعت و پیداوار، ریونیو، تجارت اور سرمایہ کاری بورڈ کے سیکرٹریز بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔ فنانس ڈویژن اسٹیئرنگ کمیٹی کیلئے سیکرٹریٹ کا کردارادا کرے گا، کمیٹی ایف بی آرمیں اصلاحات کے منظور شدہ پلان پرعملدرآمد کی نگرانی کرے گی۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ اعلیٰ اختیاراتی اسٹیئرنگ کمیٹی کے تحت ایف بی آر میں جامع اصلاحات اور آٹومیشن کیلئے سہولت فراہم کی جائے گی۔