فیض آباد دھرنا کیس میں انٹیلی جنس بیورو نے سپریم کورٹ سے نظرثانی درخواست واپس لینےکی اجازت مانگ لی جبکہ درخواست گزار شیخ رشید کے وکیل نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کردی۔
سپریم کورٹ میں دائر متفرق درخواست میں آئی بی کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس 28 ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر ہے تاہم آئی بی درخواست کی مزید پیروی نہیں کرنا چاہتی۔
انٹیلی جنس بیورو کی جانب سے دائر درخواست میں سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ نظرثانی درخواست واپس لینے کی اجازت دی جائے۔
دوسری جانب درخواست گزار سربراہ عوامی مسلم لیگ کے شیخ رشید کے وکیل نے بھی الگ درخواست دائر کی جس میں کہا گیا ہے کہ وہ چونکہ اب بلوچستان کے نگران وزیر قانون بن چکے ہیں اس لئے وکیل کی حیثیت سے پیش نہیں ہوسکتا۔