سینیٹ الیکشن کیلئے اڑتالیس نشستوں پر ایک سو پچیس امیدواروں نے کاغذات جمع کرا دیئے ۔ چھبیس مارچ کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری ہوگی اودو اپریل کو پولنگ ہوگی۔
پنجاب سے سات جنرل نشستوں پر 17 امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے، جن میں طلال چوہدری ، محسن نقوی ،محمد اورنگزیب اعجاز منہاس ،ولید اقبال ،وسیم شہزاد اور احد چیمہ ،پرویز رشید،حامد خان شامل ہیں۔
خواتین کی دو نشستوں پر کل پانچ امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ،جن میں صنم جاوید ،فائزہ احمد،انوشے رحمان شامل ہیں۔
Punjab Senate Election 2024 Candidate List by nsb.taurusian on Scribd
اسی طرح ٹیکنوکریٹس کی دو نشستوں پر تین امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں ، جن میں ڈاکٹر یاسمین راشد اورمصطفیٰ رمدے شامل ہیں۔
اس کے علاوہ ایک اقلیتی نشست پرطارق جاوید اور آصف عاشق نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔
Sindh Senate Election 2024 Candidate List by nsb.taurusian on Scribd
دوسری جانب سندھ سے سینیٹ انتخابات کیلئے35امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے ہیں۔
سندھ کی 7 جنرل نشستوں پر21،2خواتین کی نشستوں پر6 ، 2ٹیکنوکریٹس نشستوں پر5، اورایک اقلیت کی نشست پر3امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے ہیں ۔
اسلام آباد سے دو نشستوں پر حکومتی اتحاد کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگئی ۔ٹیکنو کریٹ پر ن لیگ کے اسحاق ڈار ،جنرل نشست پر پی پی کے رانا محمود الحسن مشترکہ امیدوار ہوں گے۔
خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی گیارہ خالی نشستوں پر بیالیس امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں ، سات جنرل نشستوں کے لئے 25امیدوار میدان میں آئے ہیں ۔ جبکہ ٹیکنوکریٹس کی دو نشستوں کے لئے دس اور خواتین کے دو نشستوں پر سات امیدوار میں ہیں۔
جنرل نشستوں کے امیدواروں میں عرفان سلیم ، محمد طلحہ محمود، دلاور خان ، فیصل جاوید، مرزا محمد آفریدی، اظہر قاضی مشوانی، نیاز احمد، وقاص اورکزئی ، فضل حنان، اصف اقبال، اعظم خان سواتی، مراد سعید، فیض الرحمان، خرم ذیشان، عطاءالحق ،مسعود الرحمان، شفقت آیاز، آصف رفیق، محمود خان، نور الحق قادری، محمد نسیم، سجاد حسین، تاج محمد آفریدی، احمد مصطفی، اور فدامحمد نے کاغذات جمع کرائے۔
ٹیکنوکریٹ کی دو نشستوں کے لئے دس امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ جن میں اعظم خان سواتی، قاضی محمد انور ایڈوکیٹ ، وقار احمد قاضی، ڈاکٹر حماد محمود چیمہ، خالد مسعود، فضل حنان ، دلاور خان، قیضر خان، نور الحق قادری اور سید ارشاد حسین نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ خواتین کی دو نشستوں کے لئے سات امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے جن میں مہوش علی خان، عائشہ بانو، روبینہ ناز، روبینہ خالد، شازیہ، سیدہ طاہرہ بخاری اور حامدہ شاہد شامل ہیں۔
بلوچستان سے سینیٹ میں جانے کے خواہشمند ہیوی ویٹ اُمیدواروں میںسابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ بھی شامل ہیں جبکہ ایمل ولی خان ، مولانا عبدالواسع اور کہدہ بابر بھی قسمت آزمائیں گے۔