اسرائیلی جیل سے چھوٹنے والے فلسطینی ڈاکٹر نے اسرائیلی فوج کے مظالم کی داستان بیان کردی۔
النصر اسپتال کےڈاکٹر ابوصبحا کہتےہیں کہ انہیں پہلےغزہ میں ایک عمارت میں لے جایا گیا جہاں ان پراتنا تشدد ہوا کہ بازو ٹوٹ گیا۔کئی کئی گھنٹے انہیں گٹنوں پر کھڑے رہنے کوکہا گیا،کوئی ایک بھی ہلتا تو سب کو سزا دی جاتی،بعدمیں انہیں اسرائیلی جیل منتقل کیا گیا۔
جیل میں کئی اورڈاکٹر اورطبی عملے کے ارکان بھی موجود تھے،ابوصبحا کو رہا کرنے سے پہلے تمام انگلیوں کے نشان اور فون کا ڈیٹا لیا گیا۔