نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( این ڈی ایم اے) نے ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری کا الرٹ جاری کردیا
اعلامیے کے مطابق ٓج بالائی خیبرپختونخوا،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں برفباری کا امکان ہے، انتظامی ادارے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہیں۔
دوسری جانب کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بارش کا سبب بننے والا سسٹم بدھ کو صوبے سے نکل گیا، جس سے صوبے میں جاری کئی روز سے بارشوں کا سلسلہ تھم گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق بالائی علاقوں کے علاوہ اگلے دو دن تک ملک بھر میں موسم خشک اور سرد رہے گا، سیاح بھی موسمی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے سفر کریں۔