چین کی ٹیکنالوجی کمپنی شاؤمی ( Xiaomi ) نے موبائل فونز کے بعد الیکٹرک کاروں کی فروخت بھی شروع کردی۔
رپورٹ کے مطابق چینی ٹیکنالوجی کمپنی شاؤمی کا کہنا ہے کہ وہ اس ماہ اپنی پہلی الیکٹرک گاڑی (EV) کی ڈیلیوری شروع کر دے گی۔
شاؤمی کی جانب سے لانچ کی گئی ای وی گاڑی کی قیمت کا اعلان 28 مارچ کو متوقع ہے۔
چین کی پانچویں سب سے بڑی اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ آرڈر لینے کے لیے ملک بھر کے 29 شہروں میں اس کے 59 سٹورز ہیں۔
خیال رہے کہ یہ پیشرفت ایسے وقت سامنے آئی ہے کہ جب چین میں BYD اور Tesla جیسی فرموں کے درمیان قیمتوں کی جنگ تیز ہوتی جا رہی ہے جو دنیا کی سب سے بڑی کار مارکیٹ ہے۔
گزشتہ سال سپیڈ الٹرا 7 (SU7) کی نقاب کشائی کے موقع پر شیاؤمی کے چیف ایگزیکٹیو لی جون نے کہا تھا کہ ان کی کمپنی کا مقصد دنیا کی پانچ اعلیٰ کار ساز کمپنیوں میں سے ایک بننا ہے۔
لازمی پڑھیں۔ ایپل اور ٹیسلا کا چین کے ساتھ ’’ لو افیئر ‘‘ ختم ہونے کا امکان
کمپنی نے کہا کہ وہ اگلے 10 سالوں میں اپنے گاڑیوں کے کاروبار میں 10 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔
لی جون کے مطابق SU7"سپر الیکٹرک موٹر" ٹیکنالوجی ہے جو کہ Tesla اور Porsche EVs سے زیادہ تیز رفتاری سے چلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
خیال رہے کہ پیر کو شیاؤمی کے اعلان کے بعد ہانگ کانگ میں Xiaomi کے حصص میں 10 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔